ذہین افراد کی پانچ عادات

ذہانت کسی کی میراث نہیں۔ یہ اللہ پاک کا انعام ہے۔ اگرآپ اہنے ارد گرد ذہین لوگوں کی عادات پر نظر دوڑائیں تو آپ ان کے اندر ایک چیز مشترک پائیں گے۔ اور وہ ہے ان کا تجسس۔ ان کے اندر نئی چیزوں کو سیکھنے کا تجسس اور ہمت بدرجہ اُتم پائی جاتی ہے۔  ذہین لوگ  رسک  لینے سے نہیں گھبراتے۔ وہ ہمیشہ کچھ نیا کرنے یا جاننے کی کوشش میں رہتے ہیں۔ اسی طرح کچھ اور عادات بھی ذہین لوگوں میں مشترکہ طور پر پائی جاتی ہیں۔ جن کی مدد سے آپ کسی بھی ذہیں اور سمارٹ شخص کی پہچان کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں پانچ عادات بہت اہم ہیں۔

1.   مضبوط اور مستحکم رائے:۔

ذہین افراد مختلف چیزوں کے متعلق  بہت مضبوط اُور مستحکم رائے کے مالک ہوتے ہیں۔ مگر ان کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ اگر کوئی بات ان کی رائے کے خلاف آئے تو وہ اپنی رائے کا دوبارہ جائزہ لیتے ہیں۔ اور اگر وہ غلطی پر ہوں تو وہ اپنی غلطی تسلیم کر لیتے ہیں۔ اور اپنی رائے کو حالات اور حقیقت کے مطابق ڈھال لیتے ہیں۔

2.    حس ظرافت:۔

ان میں حس ظرافت بدرجہ ا ُتم موجود ہوتی ہے۔وہ لوگون کو ہنسانے کے لئے کبھی بھی بات کی گہرائی میں نہیں جاتے بلکہ  ان کے اندر ہنسی مذاق کی ایک ایسی خصلت پائی جاتی ہے جو ان کہ عام لوگوں سے ممتاز بناتی ہے۔ اُن کی یہی خصلت انہیں لوگوں میں متعارف کرواتی ہے۔

3.   کھلے دل سے تنقید برداشت کرنا:۔

اگر ان پر تنقید کی جائے تو وہ خود پر اختیار نہیں کھوتے۔وہ تنقید کی زد میں آ کر یا لمحاتی غصے کی رو میں بہہ کر دوسروں پر غصہ نہیں نکالتے۔ بلکہ انہیں یہ علم ہوتا ہے کہ کیسے دوسروں کی رائے کا احترام کرنا چاہیے۔ ان کی اعلیٰ ظرفی کا ایک پہلو یہ بھی ہوتا ہے کر اگر کوئی ان کے نقطہ نظر سے متفق نہ بھی ہو تو بہت ہی تحمل سے اُور دلیل کے ساتھ یہ اپنا نقطہ نظر ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بعض اوقات یہ بھی نہیں خیال کرتے کہ دوسرے اس سے کیا نتیجہ اخذ کرتے ہیں یہ اپنا نظریہ سب کے کے سامنے رکھ دیتے ہیں۔ اسی وجہ سےان کے زیادہ دوست نہیں بنتے اور یہ اکثر اکیلے رہ جاتے ہیں۔

4.   تخلیق:۔

ذہانت اور تخلیقی صلاحیت ایک ہے سکے کے دو رُغ ہیں۔ ذہین افراد میں ایک اور عادت جو قدرے مشترک پائی جاتی ہے وہ یہ کہ یہ تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں۔ یہ اکثر فطرت کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور اور قدرت کی نشانیوں کے بیچ تعلق ڈھوندنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اپنے اضافی وقت میں کوئی تخلیقی مشغلہ اختیار کرتے  ہیں، جس سے یہ اپنے جذبات اور موڈ کو اچھے طریقے سے بیان کر سکتے ہیں۔

5.    عجیب پن۔

ہو سکتا ہے یہ بات آپ کے لئے حیرت کا باعث ہو مگر زرا غور کیجئے گا۔”ذہین لوگ اکثر بہت عجیب ہوتے ہیں۔” نت نئے تجربات کرنا ان کی فطرت بن چکی ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں معاشرے میں منفی نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔

Leave a Comment