Aalian Chaudhary- A Millionaire from Free Lancing

“آپ ایک رات میں اپنی منزل تو حاصل نہیں کر سکتے مگر منزل کی طرف جانے والا راستہ تو کھوج سکتے ہیں”۔  

یہ قول ان لوگوں پر پوری طرح فٹ آتا ہے ۔ جنہوں نے زیرو سے آغاز کیا اور اپنی محنت سے کروڑوں تک پہنچے۔ بلا شبہ یہ سفر آسان نہیں رہا ہو گا۔ راستے میں ہزاروں رکاوٹیں آئی ہو ں گی لاکھوں دفعہ ان کے قدم ڈگمگائے ہوں گے مگر انہوں نے اپنے پختہ عزم اور حوصلے سے ان سب مصیبتوں کا سامنا کیا اور اُن کو شکست دی ہو گی۔ مگر اس عزم اور حوصلے کے ساتھ ساتھ ایک اُور چیز بھی لازمی ہے،  اور وہ ہے ان کی حکمت عملی۔ جو ایک عام آدمی  کی حکمت عملی سے الگ ہو گی۔ آج کے دور میں ٹیکنالوجی نے زندگی کو بہت تیز کر دیا ہے۔ اور زندگی میں ترقی کرنے کے لئے زمانے سے دو قدم آگے چلنا انتہائی ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انتھک محنت، پختہ عزم اور درست سمت بھی لازم ہے۔

 آج ہم آپ کو ایک ایسے پاکستانی نوجوان سے ملواتے  جس  نے اس راستے پر سفر کیا اور  فری لانسنگ مارکیٹ میں اپنی سروسز پیش کر کے بے حد پیسہ کمایا۔ آج وہ بلاشبہ کروڑ پتی بن چکا ہے اور ابھی اُس کا یہ سفر جاری و ساری ہے۔ اُ س نوجوان کا نام ہے عالیان چوہدری۔ 

عالیان کے  پاس بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری ہے، مگر اُس نے ویب سائٹ ڈیزاینگ (ورڈ پریس) اور سرچ انجن آپٹمایزیشن ( SEO)  یو ٹیوب  اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ پر  زیادہ توجہ دی اور ان پر پوری گرفت حاصل کی۔

عالیان ورڈ پریس کے ماہر ہیں اور اب تک 100 سے زیادہ  ورڈ پریس تھیمز (Word Press Themes)اور پلگ انز(Plugins) بنا چکے ہیں۔ اپنے چھ سال کے تجربے میں وہ دنیا بھر سے تقریباً 23000 کلائنٹس کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور 100 فیصد پازیٹو ریسپانس لے چکے ہیں۔   

عالیان نے اپنی سب سے پہلی پروفائل یوٹیوب پر بنائی اور وہاں پر ویڈیو پرموشن کی سروسز مہیا کیں۔ ساتھ ساتھ انہوں نے پروگرامنگ اور ویب سائٹ ڈیزائننگ پر عبور حاصل کیا اور ورڈ پریس (Word Press)کے میدان میں بھی اپنی خدمات پیش کیں۔ان کو یہ کامیابی راتوں رات نہیں ملی  بلکہ اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے میں انہیں اچھا خاصہ وقت لگا۔ لیکن اس کے بعد وہ فری لانسنگ مارکیٹ(www.fiverr.comمیں سب سے زیادہ کمانے والے ورڈ پریس فری لانسر بن گئے۔آج کل وہ اپنے بلاگ بھی چلاتے ہیں جس پر ان کو ماہانہ تیس لاکھ سے زیادہ لوگ ان کے بلاگز پڑھتے  ہیں۔

ان چھ سالوں میں عالیان نے بلکل تنہا کام کیا۔ اور اپنے اسی نام اور شہرت کو استعمال کرتے ہوئے اب اپنی ذاتی کمپنی (aaliyaan.com) بنائی جس پر وہ  اپنی خدمات مہیا کریں گے۔

ا  عالیا ن کا ماننا ہے کہ انہوں نے جو کچھ بھی حاصل کیا اس میں معاشرے کا بھی حصہ ہے جو انہیں دینا چاہئے۔ ان کا نظریہ ہے کہ اگر وہ اپنے ارد گرد کے نوجوانوں کی زندگی سنواریں گے اور ان کو آگے بڑھنے میں مدد دیں گے تو اس سے اُن کی اپنی بھی گروتھ ہو گی۔

اس کے ساتھ ساتھ عالیان نے The Logical Pakistan کے نام سے بھی ایک پروجیکٹ شروع کیا  جس میں وہ پاکستان کے معاشرتی مسائل کو تخلیقی انداز میں پیش کرتے ہیں۔  اور لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے کی کوشش کرتےہیں۔ اُن کا خواب ہے کہ اس پروجیکٹ کے ذریعے وہ پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے اُجاگر کریں۔

عالیان نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہیں:

آپ زیادہ کام کرنے کی بجائے اچھا کام کریں۔ اپنے کلائنٹ کو اتنی اچھی سروس دیں کہ وہ دوبارہ آپ کو کام دینے پر مجبور ہو جائے۔ میں نے آج تک اپنی تشہیر نہیں کی کیونکہ میں اپنے لائنٹس کو اتنی اچھی سروس دیتا ہو کہ وہ خود اپنا کام بھی مجھے دیتے ہیں اور اپنے دوستوں اور جاننے والوں کو میرے بارے میں بتاتے ہیں۔ اس طرح میرا کام ہی میری تشہیر کرتا ہے۔

آج کل عالیان اپنی کمپنی کے لئے نوجوان ٹیلنٹ ڈھونڈ رہے ہیں۔ اگر آپ کسی بھی میدان میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ کو اُن سے رابطہ کرنا چاہئے۔ ان سے رابطہ کے لیے آپ ان کی Facebook Profile  پر میسج کر سکتے ہیں۔

ایسے تمام لوگ جو ابھی اپنا کیرئیر شروع کر رہے ہیں  عالیان کی کامیابی اُن کے لئے ایک عمدہ مثال ہے۔ اگر آپ اپنے گھر پہ بیٹھے کسی معجزے کا انتظار کرتے رہیں گے۔ تو یقین مانیں معجزہ  محنت ، پختہ عزم، اور درست سمت میں سفر کرنے کے بعد ہی رونما ہوتا ہے

Leave a Comment