ٕٔکامیاب لوگوں کی 8 عادتیں

آج کے دور میں کون ہے جو کامیابی نہیں چاہتا۔ مگر کامیابی صرف سوچنے یا چاہنے سے نہیں ملتی۔ ہر کامیاب فرد کی ذات میں کچھ ایسی خوبیاں ہوتی ہیں جو اسے آسمان کی بلندیوں تک اُڑان بھرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اگر آپ بھی کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ان آٹھ عادات کو اپنی فطرت ثانیہ بنا لیجئے۔
1۔مطالعہ:
اس دنیا میں جتنے بھی افراد نے اپنی محنت سے کامیابی حاصل کی۔ ان سب میں ایک مشترک عادت تھی۔ مطالعہ۔مطالعہ آپ کی سوچ میں وسعت لاتا ہے۔ایسی کتابوں کا مطالعہ کیجئے جن سےآپ میں جوش وجذبہ پیداہو اور آپ کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملے۔ تاریخ کا مطالعہ کیجئے۔ اس سے آپ کو پتا چلے گا کہ کیسے افراد نے اقوام کی تقدیر بدل ڈالی۔ اس سے آپ میں کم از کم اپنی حالت کو بدلنے کی ہمت پیدا ہو گی۔ کامیاب لوگوں کے حالات زندگی کا مطالعہ کیجئے۔ مارک زکربرگ(بانی فیس بُک) کا کہنا ہے کہ وہ سال میں کم از کم دو کتابوں کا مطالعہ لازمی کرتے ہیں۔

2۔صبح جلد جاگنا :
کامیاب لوگ ہمیشہ عام لوگوں سےتین ، چار گھنٹے پہلے جاگتے ہیں ۔صبح کے وقت ماحول پُرسکون ہوتا ہے۔ جو ذہنی صلاحیتوں کو جلا بخشتا ہے۔ اور انسان کی کام کرنے کی صلاحیت کئی گُنا بڑھ جاتی ہے۔ اُس وقت کوئی بھی چیز اُن کی توجہ بھٹکانے کا باعث نہیں بنتی جس کی وجہ سے تخلیقی کام کرنے، نئے ارادے بنانے اور مختلف چیزوں کا تجزیہ کرنے کے لئے یہ وقت بہترین ثابت ہوتا ہے۔

3۔ ورزش :
ورزش کرنے کی عادت بھی عام طور پر سبھی کامیاب لوگوں میں مشترکہ طور پر پائی جاتی ہے۔روزانہ 30منٹ سے ایک گھنٹے کی ورزش انسانی بدن کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ مشہور قول ہے کہ ایک صحت مند دماغ ایک صحت مند بدن میں ہی پایا جاتا ہے۔ ورزش کرنے سے بدن صحت مند اور دماغ تیز ہوتا ہے۔ اور انسانی کی تخلیقی صلاحیتیں بہت زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔ اس سےوہ زیادہ تیزی سے نئے پلان بنا کر اُن پر عمل کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہوتے ہیں۔

4 : ۔ایک سے زیادہ کاروبار
کامیابی کا ایک گُر یہ بھی ہے کہ انسان کو کبھی بھی ایک کاروبار پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ کامیاب ہونے کے لیئے آپ کو مختلف جگہوں پر پیسہ لگا کر اپنی کمائی بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
Warren Buffet ایک مشہور بزنس میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے۔
” You should not put all the eggs into one basket “
اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کو کبھی بھی اپنا سارا سرمایا کسی ایک جگہ یا ایک کاروبار میں نہیں لگانا چاہئے۔ایسا نا ہو کہ اُس کاروبار میں نقصان ہو اور انسان بلکُل دیوالیہ ہو جائے۔ مختلف کاروباروں میں پیسہ لگانے کا فائدہ یہ ہو گا کہ اگر کسی ایک کاروبار میں نقصان بھی ہو تو دوسرے کاوربار میں ہونے والا فائدہ اُس نقصان کا اثر ختم کر دے گا۔

5۔سوشل میڈیا کا کم استعمال:
آج کے دور میں سوشل میڈیا کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چُکا ہے۔ ہر بچہ نوجوان بوڑھا ، جسے دیکھووہ فیس بُک، وٹس ایپ یا ٹک ٹاک پر مصروف ہے۔ کسی بھی چیز کا بے جا استعمال آپ کو کامیابی کے راستے سے بھٹکا دیتا ہے۔ کامیاب لوگو ں کی عادت ہے کہ وہ ہر وقت آن لائن نہیں رہتے بلکہ کچھ مخصوص وقت کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ حتٰی کہ کچھ لوگ تو ہفتے میں بس ایک آدھ بار سوشل میدیا کا استعمال کرتے ہیں۔

6۔مقاصد کا تعین اُور مستقل مزاجی:
کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ نے مقاصد کا تعین کیا ہو۔کامیاب لوگ ہمیشہ سب سے پہلے اپنی منزل کا تعین کرتے ہیں۔ انہیں پتا ہوتا ہے کہ انہیں کیا حاصل کرنے ہے۔ وہ یکسوئی سے اسے پانے کا پلان بناتے ہیں اور پھر تن من دھن سے اُسے پانے میں لگ جاتے ہیں تبھی کامیابی اُن کے قدم چومتی ہے۔ اگراس سارے عمل میں انہیں سالُوں کا عرصہ بھی لگ جائے وہ اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹتے۔

7فیشن پر کم دھیان: ظاہری چمک دمک اور
کامیاب لوگوں کی ذاتی زندگی کا اگر بغور مطالعہ کیا جائے تو یہ بات صاف نظر آتی ہے کہ وہ ظاہری چمک دمک اور فیشن پر وقت ضائع نہیں کرے۔ نا تو ان کو اپنے بالوں کے سٹائل کر فکر ہوتی ہے اور نا ہی وہ جدید فیشن کے کپڑے خریدنے میں وقت ضائع کرتے ہیں۔ عام طو ر پر وہ سادہ سے کپڑے پہنے ہوتے ہیں ۔ مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ کلر اور سٹائل کو منتخب کرنے میں ضائع ہونے والا وقت بچانے کے لیے ہر روز ایک ہی رنگ کی شرٹ اور ٹراوزر پہنتے ہیں۔اسی طرح سٹیو جابز(بانی ایپل کمپنی) اپنی زندگی میں زیادہ تر کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور نیلے رنگ کی پینٹ پہنتے تھے۔

8۔نوکری پر کاروبار کو ترجیح دینا:
اور ایک آخری اور سب سے اہم قدر جو سبھی کامیاب لوگوں میں نظرآتی ہے وہ یہ کہ انہوں نے نوکری پر کاروبار کو ترجیح دی۔اُن ہیں سے زیادہ تر نے تو اچھی خاصی نوکری سے استعفیٰ دیا اور اپنا کاروبار شروع کیا۔ نوکری آپ کو پیٹ پالنے میں مدد تو دے سکتی ہے مگر کامیابی نہیں۔ نوکری میں آپ جتنی بھی محنت کریں اُس کا فائدہ کمپنی کے مالک کو ہوتا ہے۔ اور آپ کو ایک لگی بندھی تنخواہ ملتی ہے۔ جس سے بمشکل آپ کی ضروریات ہی پوری ہوتی ہیں۔ نوکری میں آپ اپنے آئیڈیاز نہیں لاگو کر سکتے۔ خود کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ جبکہ کاروبار کی صورت میں آپ خودمختار ہوتے ہیں ۔ ہر طرح کا فیصلہ کرسکتے ہیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہوتے ہیں۔

3 thoughts on “ٕٔکامیاب لوگوں کی 8 عادتیں”

  1. Cool blog! Is your theme custom made or did you download it
    from somewhere? A design like yours with a few
    simple adjustements would really make my blog stand out.
    Please let me know where you got your design. Bless you

    Reply

Leave a Comment

Talk with Admin
Join Rising Education Whatsapp Group